جاپان میں خاتون کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی شہر کماموٹو میں قائم ایک خستہ حال گھر میں درجنوں بلیاں مردہ پائی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بلیاں جانوروں کی فلاح و بہبود کے ایک گروپ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گھر پر موجود تھیں۔اس حوالے سے شہر کے جانوروں کے تحفظ کے مرکز کا کہنا تھا کہ اسے ایک جوڑے کی جانب سے شکایت کی گئی کہ انہوں نے بلی کی دیکھ بھال کیلئے خاتون سے رابطہ کیا تھا اور ان کی بلی مرگئی۔جوڑے کی شکایت پر تنظیم نے گھر پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے بلیوں کو مردہ پایا جب کہ گھر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے باعث شدید گندگی دیکھی گئی۔تنظیم کے مطابق انہوں نے چھاپے کے دوران 12 بلیوں کو زندہ ریسکیو بھی کیا جنہیں دوسرے شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خاتون نے بلیوں کی موت سے لاعلمی ظاہر کی تاہم خاتون کیخلاف کوئی قانونی کارروائی تاحال عمل میں نہیں آسکی۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر