بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کےلیے جاسوسی اور رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیوتی کی گرفتاری کے بعد جسبیر سنگھ نے اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ وہ 2020، 2021، اور 2024 میں تین مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔تفتیشی حکام نے الزام عائد کیا کہ جسبیر سنگھ کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا اور جسے حال ہی میں ہندوستان سے بےدخل کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں جسبیر کا تعلق پاکستانی انٹیلی جنس آفیسر شاکر عرف جٹ رندھاوا سے بھی رہا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جسبیر سنگھ نے دانش کی دعوت پر دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی، جہاں اس نے پاکستانی اہلکاروں اور وی لاگرز سے ملاقات بھی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ کے قبضے سے برآمد کیے گئے الیکٹرانک آلات میں پاکستانی نمبرز پائے گئے ہیں۔موہالی میں اسپیشل آپریشن سیل میں جسبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس وسیع جاسوسی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے اور تمام ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔واضح رہے کہ حال ہی میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر