یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے: روس کا مدار میں 100 سے زائد سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے اپنے خلائی منصوبے کے تحت بغیر پائلٹ کے فضائی نظام (UAS) پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے 100 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان روسکوسموس کے ڈائریکٹر جنرل دیمتری بیکانوف نے منگل کے روز ڈیجیٹل انڈسٹری انفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ UAS کے کنٹرول کے لیے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تنصیب کی جا رہی ہے، جس میں 102 سیٹلائٹس اور ایک اضافی اسپیس کرافٹ شامل ہوگا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ اسپیس کرافٹ کا مدار میں نصب کیے جانے کا مقصد یہ ہے کہ ڈرونز سے نمٹا جاسکے۔یہ پیش رفت روس کے بڑھتے ہوئے خلائی عزائم کا حصہ ہے، جو نہ صرف دفاع بلکہ کمیونیکیشن اور ریموٹ مانیٹرنگ جیسے اہم شعبوں میں بھی استعمال کی جائے گی۔واضح رہے کہ یوکرینی ڈرونز نے روسی سرحد میں ڈھائی ہزار میل تک گھس کر روسی طیارے تباہ کر دیے جس پر ماہرین نے حملے کو روس کا پرل ہاربر قرار دیا۔یوکرینی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ روسی ہوائی اڈوں پر اس کے ڈرون حملوں میں روس کا 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، روس کے کروز میزائلوں کے ذخیرے کا ایک تہائی حصہ تباہ ہوگیا۔روسی صدر زیلنسکی کے مطابق حملے میں 117 ڈرون استعمال کیے گئے۔یوکرین کے حملے کے بعد روس کی جانب سے یوکرین کو اس حملے کا جواب دیے جانے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل کیف میں یوکرینی انٹیلی جنس کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا تھا کہ یکم جون کو یوکرین کی داخلی سکیورٹی ایجنسی ایس بی یو نے ایک بڑے ڈرون حملے میں 40 سے زائد روسی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔



  تازہ ترین   
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر