موٹرویز پر نان ایم ٹیگ اورکم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)این ایچ اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر نان ایم ٹیگ یا کم بیلنس کار کے لیے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے، لاہور سے عبدالحکیم کے درمیان یہ ٹول 1200 روپے ہوگا جبکہ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے پر نان ایم ٹیگ گاڑی کا ٹول 1600 روپے ہوگا۔ ملتان سے سکھر تک ٹول 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی آئی خان سے ہکلہ موٹروے پر نان ایم ٹیگ کار کے لیے ٹول چارجز ایک ہزار روپے ہوں گے جبکہ حسن ابدال سے مانسہرہ ایکسپریس وے پر یہ چارجز 450 روپے ہوں گے۔ نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی نئے چارجز کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد تک دو اور تین ایکسل ٹرک کے لیے نیا ٹول 7900 روپے ہوگا جبکہ آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے ٹول ٹیکس 10200 روپے مقرر کر دیا گیا۔ ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 15 جون 2025 سے ہوگا۔این ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ایم ٹیگ کے استعمال کو لازمی بنانا اور موٹروے پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری 15 جون سے قبل اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں اور بیلنس کو مناسب حد تک برقرار رکھیں تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر