ملیرجیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 78 کو گرفتار کرلیا: آئی جی سندھ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ملیر جیل میں ٹوٹل 6 ہزار قیدی ہیں، گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکوں کے بعد2 سرکل کے قیدیوں کو باہر نکالا گیا جس کے بعد قیدیوں نے جیل کے مرکزی دروازے کی طرف بھاگنا شروع کردیا جب کہ دونوں سرکل میں منشیات کے مقدمات کے قیدی موجود تھے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ مرکزی دروازے کے اندر جیل پولیس اور باہر ایف سی اہلکار تعینات ہوتے ہیں، قیدیوں کے ہجوم کو دیکھ کر جیل پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔آئی جی نے بتایا کہ ملیر جیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 78 کو گرفتار کرلیاگیا ہے جب کہ دیگر فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی بنادی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیل کے اندراور اطراف میں بھی سکیورٹی کے انتظامات کو بڑھایا گیا ہے، پولیس کی اضافی نفری جیل کے اطراف کی آبادیوں میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر