عمران خان پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف بن گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف بن گئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ عمران خان سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، بانی نے کہا سارے دروازے بند کردیے گئے، اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے، احتجاجی تحریک پر تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔بیرسٹر گوہر نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا، یہ وہ خود دیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے، مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے لوگ کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پیٹرن چیف ہیں، میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کا چیئرمین نہ ہونے کی صورت میں سب کو پتا ہے نتائج کیا ہوں گے، احتجاج کی ذمہ داری ہمیشہ علی امین گنڈا پور کو دی جاتی تھی اب ایسا نہیں، احتجاج سے متعلق مختلف لوگوں کو مختلف ذمہ داریاں دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا ہے، میں ابھی بھی چاہتا ہوں مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر