چینی کمپنی کا پاکستان میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان کا عطیہ

اسلام آباد(شِنہوا)چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ(سی ایس سی ای سی) کی پاکستان شاخ نے اسلام آباد میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان عطیہ کیا ہے۔ یہ سامان عالمی یوم اطفال اور مرکز کے قیام کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں عطیہ کیا گیا۔
یہ عطیہ اسلام آباد چائنہ-پاکستان یوتھ ون ہارٹ سٹیپ اینڈ کیور ہوم(آئی سی او ایس ایچ) کو دیا گیا۔ یہ غیر منافع بخش فلاحی مرکز ہے جو دور دراز کے علاقوں سے علاج کے لئے آنے والے غریب بچوں اور مریضوں کو مفت رہائش، خوراک، طبی امداد اور تعلیمی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
عطیہ کئے گئے سامان میں تعلیمی مواد، کھیلوں کا سامان، خوراک، کپڑے اور گھریلو اشیاء شامل تھیں جس کا مقصد مرکز میں رہائش پذیر بچوں کی زندگی اور سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانا تھا۔
سی ایس سی ای سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ یاؤ دونگ نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بنیادی شہری سہولیات کی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داریوں کے لئے کمپنی کے دیرینہ عزم پر زور دیا۔
وانگ نے کہا کہ یہ اشیاء بظاہر قیمت میں معمولی ہوسکتی ہیں لیکن یہ ہمارے عملے کی پاکستانی بچوں کے لئے گہری ہمدردی اور محبت کو ظاہر کرتی ہیں۔
چین کے سفارت خانے کے منسٹر قونصلر یانگ گوانگ یوآن نے بھی تقریب میں شرکت کی اور آئی سی او ایس ایچ کو عوامی سطح پر تعاون کی قابل تقلید مثال قرار دیا۔
یانگ نے کہا کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ چینی اداروں اور آئی سی او ایس ایچ کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ظاہر کرتا ہے کہ ہمدردی کے بیج کیسے مضبوط درخت کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر