سمبڑیال کی عوام نے پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا، ہر طرف ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے گونجتے رہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے گالم گلوچ، فتنہ اور فساد کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور مریم نواز کے عوامی خدمت کے نظریئے پر مہر لگا دی ہے۔

سمبڑیال کے میدان میں قیدی نمبر 804 کے حامی خود یہ نعرہ لگا رہے تھے کہ ’ووٹ( ن) لیگ کو دیا ہے‘، جو ان کے بیانیے کی شکست کا ثبوت ہے۔سمبڑیال میں تحریک انصاف جہاں بھی گئی، عوام نے انہیں’’گھڑی چور‘‘ کے نعروں سے خوش آمدید کہا۔ لوگ جان چکے ہیں کہ کون ملک کی خدمت کر رہا ہے اور کون سوشل میڈیا پر بڑھکیں مارنے میں مصروف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بددیانت ٹھیکیدار خاتون اور چوری و الزام تراشی پر مبنی سیاست کو مسترد کیا ہے۔ ایک مخصوص جماعت ہر بار الیکشن میں شکست کھانے کے بعد روایتی ’’رونا دھونا‘‘ شروع کر دیتی ہے۔ پہلے دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم جیت گئے، پھر دوپہر کے بعد ’’رونے دھونے‘‘ کا پروگرام شروع ہو جاتا ہے، انہیں سکرپٹ تبدیل کر لینا چاہیے۔ مریم نواز کی قیادت میں خواتین کو بھرپور نمائندگی ملی ہے، جس سے پاکستانی عورت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے الیکشن پر اعتراضات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے اسے ٹیسٹ کیس قرار دیا، تو بتا دوں کہ( ن) لیگ نے 38 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے یہ ٹیسٹ شاندار طریقے سے پاس کیا ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کی شفافیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام فارم 45 اور 47 وقت پر تمام جماعتوں کو فراہم کیے گئے۔ڈی جی خان حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ مریم نواز نے فورسز کو جدید اسلحہ سمیت تمام وسائل فراہم کیے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے سیکیورٹی انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’’پنجاب بھر میں 230 مویشی منڈیوں کی نگرانی کے لیے 10,446 کیمرے فعال کر دیئے گئے ہیں تاکہ عوام کو پرامن ماحول میسر رہے۔

آخر میں عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو بھی ان کے ووٹ بینک پر مبارکباد دی اور کہا کہ ’’حسن مرتضیٰ نے بھی محنت کی، جس کا انہیں نتیجہ ملا۔‘‘مونس الٰہی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’’میں ایسے گھٹیا شخص پر بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن ان کی بیوی اور بیٹیوں سے ہمدردی ضرور رکھتی ہوں۔‘‘

انہوں نے مذہب کو سیاست میں لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’قرآنی آیات اور مذہبی کارڈ کا سیاسی استعمال قابل شرم اور گھناؤنا عمل ہے۔‘‘



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر