بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریسکیو کے مطابق ہفتے کے روزپڑوسیوں نے انہیں اطلاع دی کہ لوہار والی گلی کے ایک گھر میں دو بزرگ خواتین بے ہوش پڑی ہیں، ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے تو ایک خاتون دم توڑ چکی تھیں جب کہ دوسری کو اسپتال منتقل کیا گیا۔بچ جانے والی خاتون کے مطابق وہ دونوں بہنیں کئی روز سے بھوکی پیاسی تھیں۔اہل محلہ کے مطابق دونوں خواتین غیرشادی شدہ اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں،کوئی کمانے والا نہیں تھا، بہنوں کا ایک بھائی بھی تھا جو کافی عرصے لاپتا ہے۔ دم توڑنے والی بزرگ خاتون کی تدفین کردی گئی ہے، انتقال کرجانے والی خاتون کی بڑی بہن اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر