امریکہ نے ہاورڈ یونیورسٹی ویزا کے خواہش مند افراد کی اضافی جانچ پڑتال شروع کردی

نیو یارک(شِنہوا)امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں قائم تمام امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہاورڈ یونیورسٹی کے لئے کسی بھی مقصد سے ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی فوری طور پر اضافی جانچ پڑتال شروع کریں۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ اور میڈیا کے دیکھے گئے سفارتی کیبل کے مطابق اس اضافی جانچ پڑتال میں ویزا درخواست دہندگان کی “آن لائن موجودگی کی مکمل جانچ پڑتال ” شامل ہے۔ یہ ہدایت ان تمام افراد پر لاگو ہوتی ہے جو ہاورڈ سے کسی بھی حیثیت سے تعلق رکھتے ہوں جن میں ممکنہ طلبہ، موجودہ طلبہ، اساتذہ، ملازمین، ٹھیکیدار، مہمان مقررین اور سیاح شامل ہیں۔
پیغام میں لفظ “کوئی” کو موٹا اور نمایاں کر کے تحریر کیا گیا ہے تاکہ اس بات پر زور دیا جا سکے کہ یہ سکریننگ “ہر” غیر امیگرنٹ ویزا درخواست دہندہ پر لاگو ہوگی، چاہے اس کا مقصد کچھ بھی ہو۔
کیبل میں قونصلر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر تمام حوالوں سے ویزا کے اہل درخواست دہندگان کوکہیں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوامی بنائیں اور پھر اپنے کیس کو فراڈ کی روک تھام کے یونٹ کے حوالے کریں۔ اس یونٹ کو ایسے ہر درخواست دہندہ کی مکمل اور گہرائی سے چھان بین کرنی ہوگی جس میں سوشل میڈیا سرگرمیاں اور عمومی طور پر ان کی آن لائن موجودگی شامل ہے تاکہ ممکنہ ناقابل قبول ہونے کی نشاندہی کی جا سکے۔
کیبل میں کہا گیا ہے کہ سخت جانچ پڑتال کے اقدامات یہ بات یقینی بنانے کے لئے متعارف کرائے جا رہے ہیں کہ قونصلر افسران ان درخواست دہندگان کی شناخت کرسکیں جن کے ماضی میں یہودی مخالف ہراسانی یا پرتشدد سرگرمیوں کا ریکارڈ ہو اور امریکی امیگریشن قوانین کے تحت ان کی ویزا اہلیت کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ہاورڈ یونیورسٹی کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی جاری کشیدگی میں شدت کی علامت ہے جو صرف طلبہ تک محدود نہیں بلکہ اس میں دیگر تمام وابستہ افراد بھی شامل ہیں۔ یہ قدم سوشل میڈیا سکریننگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی آزمائشی کوشش بھی ہے جو مستقبل میں تمام ویزا درخواست دہندگان پر لاگو ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر