نیپال میں پرائمری اور سیکنڈری سکول کے طلبہ کے لئے ’’چینی برج‘‘ مقابلوں کا انعقاد

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال میں پرائمری اور سیکنڈری سکول کے طلبہ کے لئے چینی زبان کی مہارت کے مقابلے “چائنیز برج” کے حتمی مرحلے وادی کٹھمنڈو کے شہر لالت پور میں منعقد ہوئے۔
غیر ملکی پرائمری سکول کے طلبہ کے لئے 5ویں “چائنیز برج” مقابلے کے حتمی مرحلے میں حصہ لینے والے 10 طلبہ نے تقاریر میں چینی زبان سیکھنے سے متعلق اپنے بھرپور تجربات اور خیالات بیان کئے۔
انہوں نے گیت، رقص، کاغذ تراشی، خطاطی اور ووشو تال کی مشقوں کے ذریعے اپنی چینی ثقافتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اسی سٹیج پر غیر ملکی سیکنڈری سکول کے طلبہ کے لئے چینی زبان کی مہارت کے 18ویں “چائنیز برج” مقابلے کے حتمی مرحلے میں بھی 10 طلبہ نے حصہ لیا۔
زیادہ تر تقاریر “چینی زبان کے ساتھ بلند پرواز” کے موضوع پر تھیں۔ ایک تقریر میں اوریکل بون رسم الخط یا “جیاگووین” کا ذکر کیا گیا جو کہ کچھوے کے خول اور جانوروں کی ہڈیوں پر کندہ تحریروں پر مشتمل قدیم چینی زبان ہے جبکہ ایک اور طالب علم نے چینی طرز کا کلیپر ٹاک شو پیش کیا۔
اس کے علاوہ سیکنڈری سکول کے مقابلے میں طلبہ نے گیتوں، رقص، کنگ فو، تلوار رقص، کاغذ تراشی، چینی زبان کے مشکل جملوں اور بانسری بجانے پر مشتمل ٹیلنٹ شوز کے علاوہ چینی ثقافت سے متعلق علم پر مبنی اضافی مقابلے میں بھی حصہ لیا۔
اشلیشا ادھیکاری اور آروگیہ نیراؤلا نے مقابلوں میں دیگر طلبہ کو شکست دی۔ وہ بالترتیب پرائمری اور سیکنڈری سکول کے طلبہ کے عالمی فائنل مقابلوں میں شرکت کے لئے چین جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر