پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنائے جانے کا خیرمقدم

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سابق فوجیوں کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنائے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ماسٹر مائینڈ کا کیس بھی فوری طورسن کر سزا سنائی جائے، ہم عدلیہ کے شکر گزار ہیں جس نے نو مئی کے چند ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے، ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ جب تک فوجی ہیڈ کوارٹرز،جناع ہائوس سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،فوج کے خلاف نفرت اور ملک میں بغاوت پھیلانے کی سازش کرنے والوں کو ان کے ماسٹر مائینڈ سمیت سزا نہیں ہو جاتی ہم چین سے نہیں بھیٹیں گے ، ملک دشمن عناصر کے خلاف ایکس سروس مین سوسائٹی نے جو جدوجہد شروع کی وہ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بنیادوں میں دفاع وطن کرنے والے شہیدوں کا لہو ہے اور ہم شہیدوں کے وارث ہیں ،فوجی تنصیبات سمیت قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے واضح طور پر ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جن کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا عزیز احمد اعوان نے کہا کہ یہ جماعت آرمی چیف کے خلاف زہریلا پرپیگنڈا کرتی رہی لیکن قوم نے ان کے طرز سیاست کو مسترد کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز بخش دیا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سانحہ نو مئی کے بعد ہی دشمن کو اتنی جرات ہوئی کہ اس نے پاکستان پر حملہ کیا اور ہماری بہادر افواج سے شکست کھائی ،انہوں نے کہا کہ سیاسی لبادہ اوڑھ کر منافرت پھلانے اور قوم کو تقسیم کرنے والی جماعت کو ہر فورم پر شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور جنگ مئی کے دوران ان کے کردار کو دیکھ کر ہر پاکستانی نے ان کا اصل چہرہ پہچان لیا ہے



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر