بھارت میں ہندو انتہا پسندی فوج میں بھی سرائیت کرگئی

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) بھارت کے آرمی چیف جنرل اپندرا دویدی نے مدھیہ پردیش میں ہندو مذہبی لیڈر جگدگرو رام بھدراچاریہ کے آشرم میں حاضری دی۔اس موقع پر ہندوؤں کے مذہبی رہنما نے جنرل اپندرا دویدی سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو واپس لانے کی فرمائش بھی کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رام بھدراچاریہ نے کہا کہ انہوں نے بھارتی آرمی چیف پر ویسی ہی مذہبی ذمہ داری ڈالی ہے جیسی راون کے قبضے سے سیتا کو چھڑانے کے لیے ہنومان کو دی گئی تھی۔ بھارتی آرمی چیف کے اس اقدام پر دفاعی تجزیہ کار سشانت سنگھ نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی فوجی سربراہ کی وردی میں کسی خاص مذہبی رہنما سے اس نوعیت کی ملاقات بھارت کی غیر سیاسی اور سیکولر افواج کے نظریے کو نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے سول ملٹری تعلقات خراب ہوتے ہیں اور یہ حکمران جماعت بی جے پی کے ہندوتوا بیانیے کے ساتھ ہم آہنگ نظر آتے ہیں۔ سُشانت سنگھ نے مزید کہا کہ اس ملاقات سے نہ صرف بھارتی افواج کی غیر جانبداری متاثر ہوتی ہے بلکہ اقلیتی برادریوں میں احساسِ بیگانگی بڑھتا ہے اور اداروں کے اندر اکثریتی غلبے کے تاثر کو تقویت ملتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر