غزہ سیز فائر اوریرغمالیوں کی رہائی کا مجوزہ امریکی منصوبہ مسترد کردینگے، حماس عہدیدار

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر حماس عہدیدار کا کہنا تھا غزہ سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا کی جانب سے تجویز کردہ منصوبہ جنگ کے خاتمے سمیت بنیادی مطالبات کو پورا نہیں کرتا اس لیے اسے مسترد کر دیں گے۔ سینئرحماس عہدیدار نے کہا کہ حماس کی جانب سے امریکی مجوزہ منصوبے پرباضابطہ ردعمل آنے والے دنوں میں دیاجائےگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے غزہ کے لیے 60 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، منصوبےکے تحت پہلے ہفتے 10 اسرائیلی یرغمالی اور 18لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ امریکی منصوبے کے تحت جواب میں اسرائیل عمرقید والے 125 فلسطینی قیدی رہا کرے گا جبکہ اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد گرفتار 1100 سے زائد فلسطینیوں کو بھی رہا کرے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مجوزہ امریکی منصوبے کے تحت باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مستقل جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ہوگی۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نےکل کہا تھا اسرائیل نے مجوزہ امریکی منصوبے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر