قابض اسرائیلی فوج کے العودہ اسپتال کے قریب خودکش روبوٹ دھماکے، اسپتال بند کرنے کا حکم

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ شام شمالی غزہ کے علاقے تل الزعتر میں واقع العودہ اسپتال کے گرد اسرائیلی فوج نے بارود سے بھرے خودکار روبوٹ دھماکوں سے اڑا دیے اور اس دوران شدید گولہ باری بھی کی گئی۔ اسرائیلی فوج کا یہ اقدام اسپتال خالی کروادینے کے حکم کے فوری بعد دیکھنے میں آیا۔دوسری جانب العود اسپتال میں عملے کی جانب سے جلدی جلدی زخمیوں اور مریضوں کی منتقلی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسپتال میں اب بھی 13مریضوں سمیت 97 افراد موجود ہیں۔واضح رہے کہ شمالی غزہ میں العودہ اسپتال وہ آخری اسپتال ہے جو کسی حد تک کام کررہا ہے کیوں کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج انڈونیشی اور کمال عدوان اسپتالوں کو مکمل بند کرچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے مزید 70 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی تجویز مان لی ہے۔اسرائیلی عہدیدار کے مطابق امریکی تجویز میں یرغمالیوں کی رہائی اور60 روزہ جنگ بندی شامل ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ امریکی تجویز کا مطلب غزہ میں لوگوں کا قتل جاری رہے گا، مطالبات پورے نہ کیے جانے کے باوجود جنگ بندی کی تجویز زیر غور ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر