اقوام متحدہ کے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)نیویارک میں یہ تقریب اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں 32 ممالک سے تعلق رکھنے والے 57 فوجی، پولیس اور سول امن اہلکاروں کو بعد از وفات خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ان اہلکاروں نے گزشتہ سال دنیا بھر کے امن مشنز میں خدمات انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔بعد از وفات دیا جانے والا “ڈاگ ہیمرشولد میڈل” سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان کو دیا گیا۔ ان اہلکاروں نے یو این انٹرِم سکیورٹی فورس برائے ابیی (UNISFA) کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تقریب کی صدارت کی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مشن کے ملٹری ایڈوائزر کرنل عمر شفیق بھی تقریب میں موجود تھے۔انہوں نے دیگر ممالک کے سفیروں اور فوجی نمائندوں کے ہمراہ ایوارڈز وصول کیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن محافظ ایک پیچیدہ دنیا میں نہایت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تقسیم، دہشت گردی جیسے خطرات، امن محافظوں کے خلاف مہلک گمراہ کن معلومات، اور سرحدوں سے ماورا چیلنجز جیسے موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی جرائم کو اجاگر کیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کا بین الاقوامی دن 2002 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقرر کیا تھا، تاکہ دنیا بھر کے امن اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جا سکے اور ان اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے، جنہوں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر