بھارت میں غذائی قلت کا سنگین بحران، مودی سرکار کی معاشی پالیسیاں سوالیہ نشان بن گئیں

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے لیکن زمینی حقائق اس معاشی ترقی کے دعوؤں کی مکمل نفی کرتے ہیں۔ ملک کی کروڑوں کی آبادی آج بھی خوراک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔ ورلڈ ہنگر انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ میں بھارت کو 125 ممالک میں سے 105ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ معاشی ترقی صرف اعداد و شمار تک محدود ہے، جبکہ عام شہری بدترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

معاشی عدم مساوات کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت کی مجموعی دولت کا 40 فیصد صرف 1 فیصد امیر طبقے کے پاس ہے۔ جبکہ مڈل اور لوئر مڈل کلاس طبقہ محض 3 فیصد دولت پر گزارا کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس ایک فیصد امیر طبقے کو نکال دیا جائے تو باقی عوام کی زندگی کی حالت کئی پسماندہ افریقی ممالک سے بھی زیادہ ابتر نظر آتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 70 کروڑ بھارتی شہری غذائی قلت کا شکار ہیں، جن میں بڑی تعداد دیہی آبادی پر مشتمل ہے۔ فاقہ کشی اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے اس طبقے کو شدید متاثر کیا ہے۔ مودی سرکار کے معاشی ماڈل پر سوالات اٹھتے جا رہے ہیں، کیونکہ اقتصادی ترقی صرف شہروں اور اشرافیہ تک محدود ہے، جبکہ ملک کی اکثریتی آبادی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔

اس کے علاوہ بھارت کی 90 فیصد لیبر فورس مقرر کردہ کم از کم اجرت سے بھی کم معاوضے پر کام کرنے پر مجبور ہے، جس سے ان کے معیارِ زندگی پر شدید منفی اثر پڑا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 27 فیصد سے زائد بھارتی عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ یہ تمام حقائق مودی حکومت کے اس دعوے کو چیلنج کرتے ہیں کہ بھارت ایک “عالمی معاشی طاقت” بن چکا ہے، کیونکہ جب تک ملک کا عام شہری دو وقت کی روٹی سے محروم ہے، ترقی کے دعوے کھوکھلے ہی رہیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر