اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ البتہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کےعلاوہ بھکر،لسبیلہ،حیدر آباد، نواب شاہ 45،لاہور،ملتان،جہلم،ڈیرا اسماعیل خان 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی37،کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
پختونخوا، پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان



