ٹرمپ نے کینیڈا کو جدید ترین دفاعی سسٹم ’گولڈن ڈوم‘ کا حصہ بننے کیلئے انوکھی پیشکش کر دی

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ جو بار ہا کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں، نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ کینیڈا اگر امریکا کا حصہ بن جائے تو اسے’گولڈن ڈوم‘ دفاعی سسٹم مفت ملے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ البتہ اگر کینیڈا خودمختار ریاست کے طور پر برقرار رہا تو اسے دفاعی سسٹم کا حصہ بننے کے لیے 61 ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔کینیڈا کےوزیر اعظم مارک کارنی نےگزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کا ملک 175 ارب ڈالر کے مجوزہ منصوبے میں سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے۔البتہ کینیڈا امریکا میں ضم ہونے پر بالکل تیار نہیں ہے۔
جدید ترین دفاعی سسٹم ‘گولڈن ڈوم’ کا منصوبہ
گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی حملوں سے امریکا کو بچانے کے لیے ایک نئے میزائل دفاعی نظام “گولڈن ڈوم” کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ نظام ان کی دوسری مدت صدارت کے اختتام تک فعال ہو جائے گا۔ٹرمپ نے کہا تھا کہ گولڈن ڈوم دفاعی نظام پر175ارب ڈالرخرچ ہوں گے۔امریکی صدر نے بتایا تھا کہ گولڈن ڈوم دفاعی نظام کے کچھ حصےزمین کے گردمدار میں بھی ہوں گے، اس نظام میں سیٹیلائیٹ ٹریکنگ اور اسپیس انٹرسیپٹرز بھی شامل ہوں گے۔گولڈن ڈوم دفاعی نظام خلاسے داغے گئے میزائلوں کو بھی مارگرانے کے قابل ہوگا۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کینیڈا گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کا حصہ بننا چاہتا ہے اور امریکا اس حوالے سے کینیڈا کی مدد بھی کرے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر