جرمن ادارے چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہش مند ہیں،رپورٹ

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں چین-جرمنی صنعتی تعاون و ترقی کے لئے 3 روزہ فورم کے اختتام پر جاری رپورٹ کےمطابق سروے شدہ نصف سے زیادہ جرمن کاروباری ادارے اگلے 2سال میں چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
چائنہ-جرمنی چھپے چیمپئنز اوپن کوآپریشن رپورٹ 2025 کے عنوان سے یہ دستاویز چین-جرمنی (چائنہ-یورپ) چھپے چیمپئنز فورم 2025 کے دوران جاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جرمن اور یورپی چھپے چیمپئنزکے پاس اب بھی چینی مارکیٹ میں موجودہ ترقی کی صلاحیت سے دو گنا سے بھی زیادہ گنجائش موجود ہے۔
یہ رپورٹ قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے بین الاقوامی تعاون مرکز (آئی سی سی) اور ڈی ای زیڈ جرمن یورپی سنٹر فار ایس ایم ای کوآپریشن ان چائنہ نے مشترکہ طور پر جاری کی۔ اس فورم میں چین اور بیرون ملک سے 600 سے زائد شرکاء نے حصہ لیاجن میں بین الاقوامی شرکاء کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت تقریباً دو گنا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ چھپے چیمپئنز سے مراد وہ انتہائی کامیاب لیکن کم معروف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز) ہیں جو اپنی مخصوص صنعتوں میں مارکیٹ کے حصے کے اعتبار سے عالمی رہنما ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر