دوران پرواز مسافر کی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو سے امریکی ریاست ٹیکساس جانے والی جاپانی پرواز میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔جس کی و جہ سے جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔جاپانی ائیر لائن (ANA) کے مطابق ہفتے کے روز ٹیک آف کے چند گھنٹے بعد ایک مسافر کی جانب سے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی وجہ سے پرواز کو امریکی شہر سیئٹل کی جانب موڑنا پڑا۔پورٹ آف سیئٹل پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ایک ایسے شخص کے بارے میں اطلاع ملی جو پرواز کے دوران ایگزٹ دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ مذکورہ شخص طبی مسائل کا شکار تھا، جسے دیگر مسافروں اور فلائٹ عملے نے قابو میں کیا۔ بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس پر کوئی قانونی کارروائی ہوگی یا نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر