چین کے آسمانوں پرمصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرونز کا راج

شین زین (شِنہوا) چین کی ڈرون صنعت ایک نئے اطلاقی دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) بغیر پائلٹ نظاموں کو ریموٹ کنٹرول آلات سے خود کار انداز سےمسائل حل کرنے والے آلات میں تبدیل کر رہی ہے۔
چین کے جنوبی شہر شین زین میں اختتام پذیر 9ویں ڈرون عالمی کانگریس میں 825 کاروباری اداروں نے 5 ہزار سے زائد ڈرون ماڈلز نمائش کے لئے پیش کئے جس کا ایک خاص پہلو اے آئی پلس اختراعات تھیں جو بنیادی سہولیات ، ورثے کے تحفظ، قدرتی آفات سے نمٹنے اور شہری نظم و نسق کے شعبوں میں نئی راہیں متعین کر رہی ہیں ۔
ڈی جی آئی کا میٹرس 4 ای چین کے جنوب مغربی سیچھوان صوبے میں 1 ہزار 300 برس پرانے نان کن غاروں کی بحالی کے ایک منصوبے میں اس تبدیلی کی مثال بنا۔
چٹان کے اطراف خود مختار طریقے سے درست پرواز کے راستے کی نقشہ کشی کر کے ڈرون نے 18 جی بی کی تصاویر حاصل کیں جس سے 1.5 گھنٹے میں ایک تفصیلی 3 ڈی ماڈل تیار ہوا۔
ڈی جی آئی صنعتی ایپلی کیشنز کے سلوشنز انجینئر کوئی یونے کہا کہ اے آئی نے اس کام کو آسان بنا دیا جسے کبھی ہاتھ سے کرنے کی ضرورت ہوتی تھی جس سے جدید اطلاق عام ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح مربوط نیورل پروسیسرز اب حقیقی وقت میں فیصلہ سازی کرتے ہیں۔
بجلی کی تنصیبات پر ہلکی اے آئی چپس سے لیس ڈرون خود گھونسلوں سے پرواز کرتے ہیں۔ سامان کا معائنہ کرتے ہیں اور بیٹری تبدیل کرنے کے لئے خود بخود واپس آ جاتے ہیں۔ ڈیزاسٹر رسپانس کے اوٹل روبوٹک جیسے ڈرون لینڈ سلائیڈ والے علاقوں میں پرواز کرتے ہیں، حقیقی وقت میں 3ڈی زمینی ماڈل بناتے ہیں جو امدادی کاموں کی منصوبہ بندی کو گھنٹوں سے منٹوں میں میں تبدیل کردیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر