18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاسورڈ، حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) ملک میں18 کروڑ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کے پاسورڈ، حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہے عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

اسی طرح انسٹاگرام، سنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں، انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئیں، پاکستانی صارفین فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کریں۔

ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا لیک سے شناخت چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، صارفین کی معلومات عام ویب سائٹس پر عوامی طور پر دستیاب ہیں، صارفین اپنے اکاؤنٹس دو مرحلہ جاتی توثیق کے عمل کو فعال کریں۔

حکومتی ایڈوائزی کے مطابق میلویئر کے ذریعے حساس معلومات چرا کر ڈیٹا بیس میں رکھی گئی ہیں، کریڈنشل سٹفنگ کے ذریعے خودکار حملے شروع ہونے کا خدشہ ہے، پاکستانی صارفین کو پاسورڈ منیجر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایڈوائزی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاسورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں، صارفین اینٹی وائرس اور سکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں، صارفین غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزی میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں، مسئلے کا واحد حل حفاظتی اقدامات، صارف آگاہی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو قومی ڈیجیٹل نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر