چین اور انڈونیشیا نے بڑے ترقی پذیر ممالک کے لئے باہمی مفید تعاون کی مثال قائم کر دی، چینی وزیراعظم

جکارتہ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اور انڈونیشیا نے بڑے ترقی پذیر ممالک کے لئے یکجہتی، ترقی اور باہمی مفید تعاون کی ایک مثال قائم کر دی ہے۔
لی نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی دعوت پر سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچے پر ایک تحریری بیان میں کہا کہ چین اور انڈونیشیا سمندر پار دوست اور پڑوسی ہونے کے علاوہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی شراکت دار ہیں ۔ رواں سال چین-انڈونیشیا سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ ہے جو مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔
لی نے کہا کہ روایتی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی اور عملی تعاون سے بھرپور فوائد ملے۔
لی نے یاد دلایا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور صدر پرابوو نے گزشتہ برس دو بار ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی اثر و رسوخ اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-انڈونیشیا برادری کے قیام سے متعلق ایک اہم اتفاق رائے تک پہنچے ، دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گئے اور فریقین کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے نئے مواقع کھولے۔
لی کا مزید کہنا تھا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ سیاست، معیشت، عوامی اور ثقافتی تبادلے، سمندری امور اور سلامتی کے 5 ستونوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کو تیار ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر