لندن:گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 جاں بحق افراد کے نام پولیس نے جاری کردیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں واقع ایک گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کی 43 سالہ خاتون، ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے۔تاہم اب لندن پولیس نے آگ سے جاں بحق4 افراد کے نام جاری کردیے ہیں۔ پولیس کے مطابق آگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 43 سال کی نصرت عثمان، 15 سال کی مریم میکائیل، 8 سال کا موسیٰ عثمان اور 4 سال کا رئیس عثمان شامل ہیں۔افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔مقامی حکام کا بتانا ہے کہ آگ سے خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا ہے جب کہ متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر