ایران کیساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی، روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی اور مذاکرات میں پیش رفت ہوئی۔ٹرمپ نے کہا روسی صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں جس سے وہ ناخوش ہیں ۔ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ادھر سربراہ یورپی یونین نے امریکا سے تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ فون پر تجارتی معاہدے سے متعلق مثبت گفتگو ہوئی۔امریکی صدر نے کہا یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کی ہے۔واضح رہے جمعہ کو ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا روم میں پانچواں دور ختم ہوا۔امریکی حکام کے مطابق فریقین نے آئندہ بھی ملاقات پراتفاق کیا ۔ امریکا اورایران کےدرمیان مذاکرات تعمیری رہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے،دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر