غزہ میں قحط کی صورتحال، پیاز کلو کے بجائے ٹکڑوں میں بکنے لگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)غزہ میں 2 ماہ سےکھانے پینے کی اشیا روکے جانے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتیں انتہائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔جیو نیوز کے غزہ میں موجود ذرائع کے مطابق پیاز تاریخ میں پہلی بار ٹکڑوں میں فروخت ہونا شروع ہوئی ہے، ایک ٹکڑے پیاز کی قیمت 1 ہزار سے 1500 روپے ہوچکی ہے جب کہ ایک عدد پیاز کی قیمت تقریباً 3000 پاکستانی روپےکے برابر ہے۔ایک کلو خوردنی تیل 7500 پاکستانی روپے میں دستیاب ہے، خوردنی تیل کی انتہائی قیمت گاڑیوں میں استعمال کے سبب ہے کیونکہ گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوچکا ہے۔غزہ کی پٹی میں آٹےکا 25 کلو تھیلا ایک لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہے یوں ایک کلو آٹا 5300 روپےکا ہوگیا ہے۔فی کلو آلو 2800 روپے، کھیرا 1500 روپے اور 1 کلو ٹماٹر 2200 روپے تک پہنچ چکا ہے۔الجزیرہ کے مطابق قحط یا غذائی قلت کے سبب 29 اموات ہوئی ہی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حالیہ بدترین صورتحال کو غزہ جنگ کا سفاکانہ ترین مرحلہ قرار دیا ہے۔اسرائیلی فوج نے آج امدادی سامان کے لیے جمع لوگوں پر بمباری کی جس کے باعث آٹا لیتے پانچ فلسطینی شہید اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔المواصی کیمپ، خان یونس میں بھی بمباری کی گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 9 بچوں سمیت 16 فلسطینی شہید ہوگے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر