ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور ختم ، آئندہ ملاقات پر اتفاق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکی حکام کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے آئندہ بھی ملاقات پراتفاق کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ امریکا اورایران کےدرمیان مذاکرات تعمیری رہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مشرق وسطیٰ میں امریکا کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔واضح رہے کہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان یورینیئم افزودگی کے معاملے پر تنازع جاری ہے، امریکا اور مغربی ممالک طویل عرصے سے ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے آ رہے ہیں جب کہ ایران مسلسل یہ دعویٰ کرتا آیا ہے کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر