ڈنمارک کا ریٹائرمنٹ کی عمر 70 سال تک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریٹائرمنٹ کی عمر میں اس اضافے کے بعد ڈنمارک یورپ میں ریٹائرمنٹ کی سب سے زیادہ عمر والا ملک بن جائے گا۔ڈنمارک میں 2006 سے ریٹائرمنٹ کی عمر کو متوقع اوسط عمر سے منسلک کر دیا گیا تھا اور ہر پانچ سال بعد اس میں نظر ثانی کی جاتی ہے۔ اس وقت ڈنمارک میں ریٹائرمنٹ عمر 67 سال ہے، جو 2030 میں 68 اور 2035 میں 69 سال ہو جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کا قانون ان تمام افراد پر لاگو ہوگا جو 31 دسمبر 1970 کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ اس قانون کو پارلیمنٹ میں 81 ووٹوں کی حمایت اور 21 ووٹوں کی مخالفت کے ساتھ منظور کیا گیا۔خیال رہے کہ یورپ کے مختلف ممالک میں ریٹائرمنٹ کی عمر مختلف ہے اور بہت سے ملکوں نے اوسط عمر میں اضافے اور بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لیے حالیہ برسوں میں ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھائی ہے۔سویڈن میں پنشن لینے کی کم از کم عمر 63 سال ہے، اٹلی میں ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال ہے جبکہ برطانیہ میں بھی یہ عمر بتدریج بڑھ رہی ہے۔ فرانس میں بھی 2023 میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو 62 سے بڑھا کر 64 سال کر دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر