بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کیلئے امریکہ سب سے بڑا خطرہ ہے، چینی مندوب

نیویارک(شِنہوا)ایک چینی مندوب نے چین پر بحیرہ جنوبی چین سے متعلق امریکہ کے غیر معقول الزامات کی تردید کرتے ہوئے امریکہ کو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحری سلامتی سے متعلق کھلی بحث کے دوران امریکی نمائندہ ڈوروتھی شیا کے بیان کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور گینگ شوانگ نے کہا کہ چین اس بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے کیونکہ سلامتی کونسل بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر بحث کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے۔
گینگ نے کہا کہ امریکہ آزاد جہاز رانی کی آڑ میں بحیرہ جنوبی چین میں قوت کا مظاہرہ کرنے اور علاقائی ممالک کے درمیان کھلے عام تصادم پیدا کرنے کے لئے اپنے فوجی بحری جہازوں کو مسلسل بھیجتا رہا ہے۔ امریکہ خود بحیرہ جنوبی چین کے امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ ممالک کے ساتھ ملکر تاریخی حقائق اور عالمی قانون کے احترام کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت سے سمندر ی اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
گینگ کا کہنا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین ثالثی کیس کا نام نہاد سابقہ فیصلہ غیر قانونی اور کالعدم ہے اور چین اسے قبول یا توثیق نہیں کرتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر