بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے: عاصم افتخار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں۔مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری عالمی اقدام ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے دوران بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید، 120 سے زائد زخمی ہوئے، پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو فوری ردعمل دینا چاہیے، انسانی حقوق کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، انسانی امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو تحفظ دیا جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر