میڈیا ہمارا فخر ہے، اس نے ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی، دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں: فیلڈ مارشل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدر ن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ایوان صدر میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
ایوان صدر میں اعلیٰ عسکری حکام کی گفتگو
ایوان صدر میں اعلیٰ عسکری حکام نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر میں 313 مسلمانوں نے اپنے سے بڑی طاقت کو شکست دی، غزوہ بدر میں نبی کریم ﷺ کی قیادت میں اللہ نےمسلمانوں کو فتح عطا کی تھی۔
بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہی
اعلیٰ عسکری حکام نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہی، دشمن پر غلبہ پاکستان کیلئے غیبی مدد تھی، الحمد اللہ ہم نے ایسا وار کیا کہ دشمن کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، دشمن کو وہ زخم پہنچایا کہ وہ جارحییت کی جرات نہیں کر سکتا۔اعلیٰ عسکری حکام کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے مصالحت کاروں کے ذریعے رابطہ کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر