آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں سیلاب سے تباہی، 2 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں جس کے بعد اسے آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث 50 ہزار کے قریب افراد کو انخلا کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں 2 ہزار ایمرجنسی ورکرز شہریوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 2 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔سیلابی صورتحال کی وجہ سے 100 کے قریب اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور متعدد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ علاقے میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر