چین اور کمبوڈیا کی مشترکہ سرمایہ کاری سے کمبوڈیا میں سیمنٹ کے کارخانے کا افتتاح

کمپونگ سپیو(شِنہوا)مغربی کمبوڈیا میں چین اور کمبوڈیا کے سرمایہ کاروں کی مشترکہ سرمایہ کاری سے 25 کروڑ ڈالر مالیت کے سیمنٹ کے پیداواری پلانٹ نے کام شروع کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیت نے کہا کہ ضلع اورال میں 407 ہیکٹر پر مشتمل یہ پلانٹ سالانہ 22لاکھ ٹن سیمنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا میں سیمنٹ کا یہ چھٹا کارخانہ ہے، جس سے ملک میں سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً ایک کروڑ 10لاکھ ٹن سالانہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کے ان کارخانوں نے کمبوڈیا کو ایک ایسے ملک میں تبدیل کر دیا ہے جو پہلے 100 فیصد سیمنٹ بیرون ملک سے درآمد کرتا تھا اور اب وہ اپنی ملکی ضروریات مکمل طور پر خود پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک نے 2024 میں تھائی لینڈ کو 30 ہزار ٹن سے زائد سیمنٹ برآمد کیا۔
یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کمبوڈیا کو تعمیراتی شعبے کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ہر سال ایک کروڑ ٹن سے زیادہ سیمنٹ کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر