جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام، بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق ارناب گوسوامی کے علاوہ حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ارناب گوسوامی اور امیت مالویہ پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کرایا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے کہاگیا ہے کہ مالویہ اور گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں بھارتی صحافی ارباب گوسوامی بی جے پی حکومت کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف رہے اور غلط خبریں پھیلا کر ناصرف بھارتی عوام کو گمراہ کرتے رہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مذاق بنتے رہے۔گزشتہ روز بھی ارناب گوسوامی کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے پروگرام میں شرکت کے لیے آئیں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی معروف پروفیسر آف سکیورٹی اسٹڈیز کرسٹین فیئر شو چھوڑ کر چلی گئیں۔کرسٹین فیئر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اُنہوں نے شو میں ہونے والی جنگجوانہ بکواس کی وجہ سے ایسا کیا، شو میں ہر کوئی چیخ رہا تھا، ان کے پاس اس بکواس شو میں بیٹھنے کے بجائے کرنے کو اور بہت سی اچھی چیزیں ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر