7 ماہ میں 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹنے والی خاتون گرفتار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں پولیس نے 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو شادی کرکے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ خاتون مختلف ریاستوں میں 7 ماہ کے دوران 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹ کر فرار ہوگئی تھی جس پر اسے ‘لوٹ اور اسکوٹ دلہن’ کا نام دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب سوئی مادھوپور کے رہائشی وشنو شرما نے پولیس کو شکایت درج کروائی اور بتایا کہ ایجنٹ نے 2 لاکھ روپے لے کر 20 اپریل کو انورادھا سے کورٹ میرج کروائی اور وہ 2 مئی کو تمام قیمتی چیزیں لے کر فرار ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ خاتون نے شادی کے لیے قانونی دستاویزات کا استعمال کیا، کچھ دنوں تک شوہر کے ساتھ رہی اور پھر رات کے وقت سونے کے زیورات، نقدی اور الیکٹرانک اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئی جب کہ وشنو شرما سے شادی کرنے کے بعد خاتون نے بھوپال میں ایک اور آدمی سے بھی شادی کی۔پولیس نے مزید بتایا کہ انورادھا اس سے قبل اتر پردیش کے مہاراج گنج کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑے کے بعد بھوپال چلی گئی جہاں وہ مبینہ طور پر ایک گروہ میں شامل ہوئی جو مقامی ایجنٹوں کے ذریعے کام کرتا تھا، یہ ایجنٹس واٹس ایپ پر دلہنوں کی تصویریں شیئر کرکے شادی کروانے پر کلائنٹس سے 2 سے 5 لاکھ روپے تک وصول کرتے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر