شین زین میں سیاحتی عروج، بغیرویزا سہولت سےسرحد پار سیاحوں کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہوگئی

شین زین(شِنہوا)شین زین کی بندرگاہوں سے گزرنے والے اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے کیونکہ علاقائی انضمام میں تیزی اور ویزا پالیسیوں میں نرمی نے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی خطے میں ریکارڈ ساز نقل و حرکت کو فروغ دیا ہے۔
شین زین جنرل سٹیشن آف ایگزٹ اینڈ انٹری فرنٹیئر انسپکشن کے مطابق یہ سنگ میل 2024 کے مقابلے میں 24 روز قبل حاصل کرلیا گیا ہے جس میں سرحدی گزرگاہوں سے دوروں کی یومیہ اوسط 7لاکھ 30ہزار کے قریب تھی۔ ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد 10لاکھ 40ہزار رہی۔
یہ اضافہ عظیم تر خلیجی علاقے کے “ون آور لیونگ سرکل” کی تیزرفتار ترقی، ملک کے سرحد پار سیاحت کے برانڈ “چائنہ ٹریول” کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے فروغ اور ویزا پالیسیوں میں نرمی کے تسلسل کے باعث سامنے آیا ہے۔
شہر کی ہوانگ گانگ بندرگاہ جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہتی ہے، پر رات کے وقت ٹریفک میں سالانہ بنیاد پر ہفتے کے دنوں میں 37 فیصد اور ہفتہ وار تعطیلات میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو مقامی رات کی زندگی میں بہتری اور ہانگ کانگ کے کائی تاک سپورٹس پارک کے افتتاح کے بعد دیکھنے میں آیا۔
چھیان ہائی شین زین-ہانگ کانگ جدید سروس انڈسٹری تعاون زون کے قریب واقع شین زین خلیجی بندرگاہ پر حکام نے بغیر دستاویزات کے کلیئرنس کے لئے قطاروں کا منصوبہ شروع کیا ہے اور جدید معائنہ جاتی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس کے نتیجے میں کلیئرنس کی مجموعی کارکردگی میں 37.2 فیصد بہتری آئی ہے۔ اب بندرگاہ پر ہر 4 میں سے ایک مسافر چہرے کی شناخت کے ذریعے سفری دستاویزات دکھائے بغیر گزر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر