ویڈیو: حج کی ادائیگی کیلئے بیلجیئم کا نوجوان ساڑھے 4 ہزار کلومیٹر سائیکل پر سفر کرکے سعودیہ پہنچ گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حج کی ادائیگی کے جذبے نے پہاڑ جیسے فاصلے مٹا دیے، بیلجیئم سے نوجوان طویل اور ہزاروں کلو میٹر پر محیط سفر طے کرکے سائیکل پر سعودی عرب پہنچا۔رمضان کے بابرکت مہینے میں جب لوگ عبادات میں مصروف تھے تب بیلجیئم کے 26 سالہ نوجوان انس الرزقی نے ایک منفرد اور عظیم سفر کا آغاز کیا۔سائیکل پر مکہ مکرمہ تک کا 4500 کلومیٹر طویل سفر ادائیگی حج کےلیے ادا کیا، انہوں نے آسٹریا، اٹلی، بوسنیا اور دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے سعودی عرب کا سفر طے کیا۔انس الرزقی نے بتایا کہ میں نے یہ سفر رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں شروع کیا اور روزانہ تقریباً 100 کلو میٹر سائیکل چلائی۔انس نے کہا کہ یہ ایک خواب ہے، ایک نعمت ہے، سفر کے دوران میں نے مساجد میں رات بسر کی, یہ سفر آسان نہیں تھا لیکن ایمان، جذبے اور صبر کے ساتھ ہر مشکل کو عبور کرتا گیا۔جب انس سعودی عرب پہنچے تو حلّت عمار بارڈر پر ان کا پھولوں اور عربی قہوے سے استقبال کیا گیا، وہ حج پرمٹ کا بیج پہن کر بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دستاویزات مکمل کرتے نظر آئے۔اس سے قبل اسپین سے گھوڑوں پر سوار 3 عازمین حج 8 ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کرکے سعودی عرب پہنچے تھے، تینوں عازمین نے تقریباً 8 ماہ قبل سفر شروع کیا تھا۔تینوں ہسپانوی مسلمان عبدالقادر ، عبداللہ اور طارق اسلام قبول کرنے کے 35 سال بعد اپنی دیرینہ خواہش پوری کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر