پاک بھارت کشیدگی: پاک بحریہ نے اپنی دفاعی برتری کو مکمل برقرار رکھا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستان کی سمندری تجارت بھی مکمل طور پر محفوظ رہی اور بحری راستوں کو کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ سے بچایا گیا۔ایک دفاعی ذریعے نے’ دی نیوز‘ کو بتایا کہ 4 اور 5 مئی کی درمیانی رات سے پاک بحریہ بھارتی بحریہ کے P-8I طیارے( طویل فاصلے تک سمندری نگرانی کرنے والا جہاز ) پر پوری مستعدی سے نگاہ رکھے ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ’ اگر بحری دفاعی برتری ناکام ہو جائے تو صورتحال ایک کھلی جنگ (Hot War) میں تبدیل ہو جاتی ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوتے ہیں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک بحریہ حجم اور بجٹ دونوں کے لحاظ سے بھارتی بحریہ سے کہیں چھوٹی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ کا سالانہ بجٹ پاکستان کی بحریہ کے بجٹ سے3 گنا زیادہ ہے، اگر بحری اثاثے تباہ ہوں یا متاثر ہوں تو ساز و سامان اور انسانی جانوں دونوں کا بھاری نقصان ہوتا ہے، ایک عام چھوٹے بحری جہاز میں بھی 300 سے 400افراد سوار ہوتے ہیں۔ان تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان کی 95 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے جب کہ دشمن کی بحریہ سے سائز اور بجٹ دونوں لحاظ سے کمزور ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے پاکستان کے تمام سمندری مواصلاتی نظام، بشمول تجارتی راستوں کی حفاظت کی۔ اگر ان تجارتی راستوں یا بندرگاہوں کو بلاک کیا جاتا تو ملک کو ناقابلِ تصور نقصان ہوتا لیکن انتہائی تناؤ کی جنگی صورتحال میں بھی بحریہ نے نہ صرف اپنی دفاعی صلاحیت برقرار رکھی بلکہ سمندری تجارت کو بھی محفوظ رکھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر