روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا: ترجمان کریملن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ترجمان کریملن کے مطابق مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں، روس کی دلچسپی تنازع کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اورپیوٹن کی گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پر خصوصی بات نہیں کی گئی، ویٹی کن کی یوکرین مذاکرات میں شرکت کی تجویز سے ماسکو آگاہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ روس اور یوکرین جنگ بندی کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کریں گے، میری روسی صدر سے ٹیلی فون پر 2 گھنٹے بات ہوئی جو میرے کے خیال میں اچھی رہی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر