خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی متوقع لہر، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے میں20 سے24 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے اور اس حوالے سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اےکے مطابق دن میں درجہ حرارت معمول سے5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونےکا امکان ہے، اس دوران گرد آلود تیز ہواؤں کا خدشہ ہے جب کہ ہیٹ اسٹروک کا امکان بھی موجود ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے، بزرگ اور بچےصبح 10 سےشام 5 تک براہ راست سورج میں نہ نکلیں۔پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ بالائی علاقوں میں برف پگھلنےکی رفتارمیں اضافہ ممکن ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر