اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ کملا ہیرس نے 2024 کے انتخابات میں مشہور شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پیسے دیے۔انہوں نے لکھا کہ کسی امیدوار کو حمایت خریدنے کی اجازت نہیں، لیکن کملا ہیرس نے یہ کام تفریح کے نام پر کیا۔ٹرمپ نے امریکی گلوکار بروس اسپرنگسٹین پر بھی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایاکہ کملا ہیرس نے بروس کو کتنے پیسے دیے اور انہوں نے کیوں قبول کیے؟خیال رہے کہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں بیونسے، اوپرا ونفرے اور بروس اسپرنگسٹین جیسے ستاروں کی حمایت حاصل تھی۔
ٹرمپ کے سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس پر الزامات، تحقیقات کا اعلان



