چین کی تعمیراتی مشینری نمائش میں صنعت کی ماحول دوست اور جدید منتقلی اجاگر

چھانگ شا(شِنہوا) چوتھی چھانگ شا بین الاقوامی تعمیراتی سازوسامان نمائش (سی آئی سی ای ای) میں صنعت کے ماحول دوست اور جدید حل کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کو نمایاں کیا گیا ہے جہاں بڑے عالمی صنعتکاروں نے جدید ترین برقی اور ذہین مشینری و ٹیکنالوجیز پیش کیں۔
یہ نمائش جمعرات کو چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں شروع ہوئی جو اتوار تک جاری رہے گی۔ نمائش میں ایک ہزار 800 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں کیٹرپلر اور ہٹاچی تعمیراتی مشینری جیسے عالمی صنعتی رہنما اور سانی اور زوم لیون جیسی بڑی چینی مشینری کمپنیاں شامل ہیں۔
سانی نے اپنے برقی کھدائی کے تصور پر مبنی روبوٹ “ای-موور” کی نمائش کی جو اپنے مستقبل کے طرز کے ڈیزائن کی بدولت حاضرین کی خاص توجہ کا مرکز بنا۔
مسافر گاڑیوں کے برعکس تعمیراتی مشینری کو بجلی اور نئی توانائی پر منتقلی میں زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ ان مشینوں کی بجلی کی زائد ضروریات، کام کا طویل دورانیہ اور اکثر کام کا غیر ہموار ماحول ہے۔
سانی تعمیراتی سازوسامان کے شعبے کے لئے ماحول دوست اور بہتر ماحولیاتی نظام کے حصول میں تنہا نہیں ہے۔
بڑی جاپانی کمپنی ہٹاچی کنسٹرکشن مشینری نے بھی اس سال کی سی آئی سی ای ای میں اپنے برقی ریجڈ ڈمپ ٹرک اور ذہین صنعتی حل پیش کئے۔ ان کے نمائشی حصے پر ڈیجیٹل سکرینوں پر “صفر اخراج” کے الفاظ چمکتے رہے جو تعمیراتی مقامات پر کاربن اخراج میں کمی کے ان کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
چائنہ مشینری انڈسٹری فیڈریشن(سی ایم آئی ایف) کے صدر شو نیان شا کے مطابق ماحول دوست اور جدید سمت ہی چین کی تعمیراتی مشینری کی صنعت میں اعلیٰ معیار کی تبدیلی، بہتری اور ترقی کا راستہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر