امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سکیورٹی امور کی امریکی ماہر اور تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے کہا کہ جس طرح بھارتی مانتے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والی ہر بات کے پیچھے پاکستان ہوتا ہے بالکل اُسی طرح پاکستانیوں کو یقین ہے کہ خاص طور پر بلوچستان میں ہونے والے ہر دہشتگرد حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ کرسٹین فیئر نے کہاکہ بھارتی ناظرین اس بارے میں بات نہیں کرتے، یہ سننا بھی نہیں چاہتے کہ کبھی کبھار بھارت حد سے تجاوز کر جاتا ہے۔امریکی دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بھارتی صحافی اویناش پالیوال نے اپنی کتاب My Enemy’s Enemy میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد پیش کیے ہیں۔امریکی دفاعی تجزیہ کار نے پاکستان کے طیارے مارگرانےکا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیایاد رہے کہ اس سے قبل امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دیا تھا۔ایک پروگرام میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی ائیرفورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کےکئی طیارے گرانےکا دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، اسے آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟جواب میں کرسٹین فیئر نےکہا تھا کہ وہ اسے ایک بکواس کے طورپر دیکھتی ہیں کیونکہ اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر