بھارت میں شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کیے جانے کے بعد سینیٹر شیری رحمان کا بیان بھی سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ’ بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے ، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے، بھارت کچھ بھی کر لے لیکن حقائق سے نہیں بھاگ سکتا ‘۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی جس کے خلاف پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا ، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا ۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی درخواست پر کئی پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر