قومی سلامتی کیلئے پارلیمان کا ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند ہے: نواز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم نواز شریف سے رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔صدر ن لیگ کا کہنا تھا پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر کے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا عوام نے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا جبکہ پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیے کو دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر