چین میں شہری تجدید مہم آگے بڑھانے کے لئے رہنما اصول جاری

بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی شہری تجدید کے منصوبوں کو مزید کوششوں کے ساتھ مسلسل آگے بڑھائے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے عمومی دفاترکی جانب سے رہنما اصول جاری کئے گئے ہیں جن کا مقصد 2030 تک ملک کی شہری تجدید مہم میں اہم پیشرفت کا حصول ہے۔
ان کا مقصد تحفظ کو بہتر بنانا، خدمات کا معیار بڑھانا، رہائش کا ماحول بلند کرنا، کاروباری ماڈلز کی تیاری اور ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنا بھی ہے۔
موجودہ عمارتوں کے ساتھ ساتھ پرانے رہائشی علاقوں کو مضبوط بنانے سمیت ان کی تزئین و آرائش پر کوششیں مرکوز ہوں گی جبکہ ان کی بنیادی شہری سہولیات کو بھی بہتر بنایا جائے جن میں پارکنگ، چارجنگ، آگ سے بچاؤ اور مواصلات شامل ہیں۔
رہنما اصولوں کے مطابق پرانے تجارتی بلاکس، صنعتی علاقوں اور شہری دیہات کی بہتری اور تزئین و آرائش کو آگے بڑھایا جائے گا۔ لوگوں کی زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کثیر سطح اور ہمہ گیر عوامی خدمت کے نیٹ ورکس قائم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
رہنما اصولوں میں شہروں میں حیاتیاتی نظام کو بحال کرنے، شہری تاریخ اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لئے تقاضے بھی طے کئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر