ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے معاملے پر روسی صدر سے جلد ملاقات کرنے کے خواہاں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ متحدہ عرب امارات کا آج آخری روز ہے اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے دورے کے بعد واپس جا رہا ہوں۔ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا دیکھتے ہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتا ہے، جتنا جلد ممکن ہوا روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کروں گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا ہم نے 10 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کی ڈیل کی، مزید 13کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے منتظر ہیں، ہم 12سے 14کھرب ڈالر سرمایا کاری حاصل کرنے جا رہے ہیں، کچھ سرمایہ کاری کا اعلان ہو گیا ہے اور کچھ کا جلد ہو جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات اعلیٰ سطح کے ہیں، ہم نے بڑی پیشرفت کی ہے، یو اے ای نے کہا ہے وہ 1.4کھرب ڈالر کی امریکا میں سرمایہ کاری کرےگا، یو اے ای نےکہا ہے وہ امریکا میں سیمی کنڈکٹرز پروڈیوس کرنے میں سرمایہ کاری کرےگا۔ان کا کہنا تھا برطانیہ کے ساتھ شاندار تجارتی ڈیل کی، چین کے ساتھ بھی ڈیل کرلی ہے، یو اے ای، قطر اور سعودی عرب میرے لیے بہت اہم ہیں، امریکی حکام تجارتی ڈیلز کے لیے جلد ہی ممالک کو خطوط بھیجیں گے۔ولی عہد ابوظبی کا کہنا ہے اماراتی ائیر ویز7.5 ارب ڈالر مالیت کے 34 بوئنگ طیارے خرید رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر