ترکیہ میں روس یوکرین مذاکرات سے متعلق زیادہ توقعات نہیں ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آج ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہو رہے ہیں، یوکرین کے صدر ترکیے میں موجود ہیں تاہم وہ مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ روسی صدر کے مشیر مذاکرات میں شامل ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ترکیے پہنچ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ آج استنبول میں ترک وزیر خارجہ اور یوکرینی وفد سے ملاقات کروں گا تاہم یوکرین مذاکرات سے متعلق زیادہ توقعات نہیں ہیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے قیام تک معاملے کے حل کے خواہاں ہیں، آج استنبول میں مذاکرات کے بعد ٹرمپ پوتن ملاقات کے ٹائم لائن کا فیصلہ کریں گے، روس یوکرین مذاکرات میں بریک تھرو ٹرمپ پوتن ملاقات کے بعد ہو سکتا ہے۔فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امریکا غزہ کی صورتحال پر پریشان ہے، غزہ میں امداد کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، امریکا متبادل منصوبے کے لیے تیار ہے، امریکا غزہ کے عوام کی تکالیف سے متعلق بےحس نہیں، غزہ کے عوام کو امداد فراہم کرنے کے مواقع موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر