خدشہ ہے بھارت کے منفی طرز عمل کی وجہ سے سیز فائر جاری نہیں رہے گا: بلاول

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کو نہ صرف عسکری سطح پر بلکہ سفارتی سطح پر بھی بہت بڑی فتح حاصل ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، پاکستان نے ثابت کیا کہ جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندروانی مسئلہ ہے ، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو بہت زیادہ کامیابیاں ملیں۔بلاول نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر قائم رہے اور یہ امن کی بنیاد بنے ، ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات سے حل کریں، عوامی بیانات اپنی جگہ ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے البتہ ہمیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلے دن کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر غیرجانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہمارے ہاں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جن کا الزام بھارت پر ہے ،بھارت نے دریائے سندھ پر حملہ کیا ہے، ماضی میں کبھی پانی کو ایسے ہتھیار نہیں بنایا گیا، یقین ہے کہ مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بات ہوگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں چین، ترکیے، سعودی عرب کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، بھارت تو کہتا تھا کہ پاکستان سے بات چیت نہیں کرنی، آج بھارت مذاکرات پر تیار ہے تو یہ پاکستان کی کامیابی ہے ۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر